26 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا 

نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا 



 (ویب ڈیسک )آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب سٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 

10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. 

جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دئیے. 

مزید پڑھیں:پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال داخل

ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں.

انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم کچھ کی سیلفی کیلیے خواہش بھی جوکووچ نے پوری کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات