21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومجرم و سزاکرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنےوالے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنےوالے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی



(24نیوز)کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے ساتھ سہولت کار بھی ملوث ہیں،جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں،اس حوالے سے کوہاٹ میں آج اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت آئی جی کے پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی کوہاٹ کا دورہ کریں گے،اہلیان علاقہ اور جرگہ مشیران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات