29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومخاص رپورٹدنیا کا غریب ترین صدر کونزندگی کیسے گزاری؟اب کس حالت میں ہیںجانیے

دنیا کا غریب ترین صدر کونزندگی کیسے گزاری؟اب کس حالت میں ہیںجانیے



(24 نیوز)دینا کے غریب ترین صدر کا خطاب پانے والے یوراگوائے کے سابق صدر خوسے اس وقت موت کے دہانے پر کھڑے ہیں، کینسر ان کے پورے جسم میں پھیل کر جگر تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں 90 سالہ سابق صدر کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی مدت ختم ہوچکی ہے، میں اب مر رہا ہوں اور جنگجو کو آرام کا حق ہے۔

لاطینی امریکہ کے خوبصورت ملک یوراگوائے کے اس سابق صدر خوسے کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے صدر منتخب ہونے کے بعد صدارتی محل میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ جب تک وہ صدررہے اپنی تنخواہ (4 ہزار ڈالر) کا 90٪ حصہ خیرات میں دے دیتے تھے۔ اپنی صدارت کے دوران، انہوں نے ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں اپنی بیوی اور اپنی پالتو کتیا کے ساتھ رہائش اختیار کی۔ وہ 1987 ماڈل کی واکس ویگن گاڑی میں اپنے گھر سے صدارتی محل جایا کرتے تھے۔

اسے بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ سے نورا فتیحی نے کیسے جان بچائی؟ 

جہاں تک خوسے کی بیماری کا تعلق ہے تو ان کی کیموتھراپی کے 32 سیشن ہو چکے ہیں، ان کی رسولی غائب ہو گئی تھی تاہم دو ماہ قبل وہ دوبارہ لوٹ آئی اور جگر کو بھی لپیٹ میں لے لیا،دنیا کے اس غریب ترین صدر نے باور کرایا کہ وہ مزید انٹرویوز نہیں دیں گے اور آئندہ کہیں بھی اعلانیہ نہیں جائیں گے۔

غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں خوسے نے آخری خواہش بیان کی کہ وہ اپنے فارم پر مرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ان کی آخری آرام گاہ فارم ہاؤس کی مٹی کے نیچے ان کی کتیا مانویلا کے پہلو میں ہو۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات