36 C
Lahore
Sunday, June 8, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹور دی پشاور سائیکل ریس آئندہ ہفتے ہو گی

ٹور دی پشاور سائیکل ریس آئندہ ہفتے ہو گی


—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلی کے پی کے ترجمان فراز مغل کے مطابق آئندہ ہفتے ٹور دی پشاور سائیکل ریس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس سائیکل ریس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے 150 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

فرازمغل کے مطابق ریس خیر آباد اٹک سے شروع ہو کر پشاور چمکنی پر اختتام پزیر ہو گی۔

فراز مغل کا یہ بھی کہنا ہے کہ  24 سے 26 جنوری فوڈ اینڈ کلچرل فیملی فیسٹیول منعقد ہو گا، جس میں موسیقی، کار شو اور آتش بازی ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات