10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرینہ کپور کا پولیس کو بیان

کرینہ کپور کا پولیس کو بیان


— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر گھر میں ہونے والے حملے کے بعد اب ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے پولیس کے بیان درج کرا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے گزشتہ روز باندرا پولیس کو اپنے گھر پر بیان ریکارڈ کرایا۔

کرینہ کپور نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور مشتعل تھا اور میں نے اسے سیف علی خان پر بار بار حملہ کرتے دیکھا، ہماری پہلی ترجیح سیف کو اسپتال لے جانا تھی۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوتے وقت گھر کی کوئی قیمتی چیز ساتھ لے کر نہیں گیا، حملے کے وقت سیف علی خان دونوں بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ جب حملہ آور بچوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا تو اس نے سیف علی خان پر بار بار حملہ کیا،۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے ک اس سارے واقعے کے بعد میں بہت ڈر اور گھبرا گئی تھی جس کی وجہ سے میری بہن کرشمہ کپور مجھے اپنے گھر لے گئی تھیں۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ رو بصحت ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات