30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کا ایران میں 2 نیوکلیئر پلانٹ لگانے کا اعلان

روس کا ایران میں 2 نیوکلیئر پلانٹ لگانے کا اعلان



(24 نیوز)روسی صدر پیوٹن نے ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایران کے لیے نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر میں تاخیر کے باوجود مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ معاہدے سے دوسروں کی پیدا کردہ مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے، ایران روس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹیں گے،روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امداد فراہم نہیں کی جائے گی، معاہدے میں سیکیورٹی سروسز، فوجی مشقیں اور افسران کی ٹریننگ میں تعاون بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کا یوکرین سے 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ ایران کو یوکرین کی صورتحال پر مسلسل آگاہ رکھا،اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ امید ہے یوکرین جنگ مذاکرات کی میز پر ختم ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور امن کے حصول کا خیرمقدم کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات