33 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںدوسرے دن بھی پاکستان کی بیٹنگ جاری

دوسرے دن بھی پاکستان کی بیٹنگ جاری


تصویر بشکریہ کرک انفو

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستان ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔

پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔

پاکستان ٹیم

پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006ء کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات