33 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپولیس نے کسی بھی گرفتاری کی تردید کردی

پولیس نے کسی بھی گرفتاری کی تردید کردی


تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کیس میں پولیس نے کسی بھی شخص کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔

ممبئی پولیس کے مطابق کیس میں اب تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

ادھر مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیف علی خان پر حملے میں کسی گینگ کے ملوث ہونے کہ اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے والے چور کے چاقو حملے میں انہیں 6 زخم آئے تھے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو نکالا گیا تھا، تاہم اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے اب کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیف علی خان پر حملے پر اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ واقعے پر فلم انڈسٹری میں ہر کوئی بہت پریشان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات