35 C
Lahore
Thursday, July 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمعروف باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے...

معروف باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے چل بسا


فوٹوز امریکی میڈیا

معروف باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے 31 سال کی عمر میں چل بسا، ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس اوڈونل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے حوالے سے مشہور تھے، ان کی موت کی تصدیق میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرس اوڈونل کی موت سر پر گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق او ڈونل ایک تجربہ کار کراس فِٹ کوچ تھے اور ان کا کھیلوں میں پس منظر لاکروس سے جڑا تھا، جہاں انہوں نے کالج کے دوران تین بار آل امریکن اعزاز حاصل کیا۔ بعد میں، انہوں نے لاکروس کوچنگ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ کیریئر پر توجہ دی۔

کرس او ڈونل 2021 سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھے اور ورجینیا کے شہر نورفوک میں مقیم تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات