28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںگورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر...

گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد


فائل فوٹو۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جا کر سیز فائر پر فلسطینی سفیر کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سیزفائر کے بعد اسرائیلی بربریت کا عالمی برادری نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام انتہائی کڑے وقت سے گزرے، ہم ان کی دوبارہ آباد کاری کےلیے پُرامید ہیں۔ 

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلسطین کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے فلسطینی سفیر کو سندھ گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات