36 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںورلڈ ٹور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی کی پھر پاکستان میں نمائش...

ورلڈ ٹور مکمل ہونے کے بعد ٹرافی کی پھر پاکستان میں نمائش متوقع


فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی۔ ٹرافی ورلڈ ٹور مکمل ہونے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں لاہور لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کو لاہور لایا جائے گا جہاں اس کی شہر کے مخلتف مقامات پر نمائش کی جائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی اور پی سی بی کا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی ٹور کا پلان فائنل کر رہے ہیں۔

چیمپئز ٹرافی اس سے پہلے گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے متعدد شہروں کا ٹور کرچکی ہے۔ اس دوران اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی میں ٹرافی کی نمائش کی جا چکی ہے۔

پہلے مرحلے میں ٹرافی کی لاہور میں نمائش نہیں کی گئی تھی، تاہم ٹرافی کو ایونٹ میں حصہ لینے والے ممالک کا دورہ مکمل ہونے پر پاکستان پہنچایا جائے گا۔

چیمپئز ٹرافی پورے ایونٹ میں پاکستان میں رہے گی، ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات