15 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سیکیورٹی...

سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


فائل فوٹو۔

شام کے صوبہ لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ 

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے سیکیورٹی پر مامور 7 محافظوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ پولیس نے تمام یرغمالی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بسام حسام الدین فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بسام حسام الدین لاذقیہ میں سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کی قیادت کر رہا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات