37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمحسن عباس حیدر نے دُلہا بنے وائرل تصویروں پر وضاحت دے دی

محسن عباس حیدر نے دُلہا بنے وائرل تصویروں پر وضاحت دے دی


—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف ہر فن مولا فنکار محسن عباس حیدر نے دُلہا بنے وائرل ہونے والی تصویروں پر وضاحت دی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار محسن عباس حیدر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکار کو ان تصاویر میں سفید کرتے، پھولوں کے ہار پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ان تصویر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ صارفین نے اداکار کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کر دی تھیں۔

اداکار نے حال ہی میں اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بُک پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’نیک تمناؤں کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ لیکن نہیں، میں شادی نہیں کر رہا ہوں، میری حالیہ اسٹوریز ایک نجی تقریب سے لی گئی ہیں۔‘ 

اداکار کی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری
اداکار کی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات