20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں’یہ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘ ٹرمپ کی لاس اینجلس حکام...

’یہ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘ ٹرمپ کی لاس اینجلس حکام پر تنقید


لاس اینجلس میں آگ اب بھی لگی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ – فوٹو: فائل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ’یہ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں جاری مہلک جنگلاتی آگ کے حوالے سے کیلیفورنیا کے حکام پر نااہلی کا الزام عائد کر دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے کہا، ’لاس اینجلس میں آگ اب بھی لگی ہوئی ہے۔ نااہل سیاستدانوں کو معلوم ہی نہیں کہ اسے کیسے بجھایا جائے۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین تباہیوں میں سے ایک ہے۔ وہ آگ بجھانے میں ناکام کیوں ہیں؟ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘

لاس اینجلس میں آگ کی شدت اور رفتار نے فائر فائٹنگ کے نظام کو چیلنج کیا ہے اور ریاست کی تیاری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ پیسیفک پیلی سیڈز کے علاقے میں پانی کے ہائیڈرنٹس خشک ہو گئے۔ دیگر علاقوں میں بھی پانی کی قلت نے آگ بجھانے کی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیا۔

ٹرمپ نے ریاست کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوسم پر بغیر ثبوت کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ آتشزدگی کے حوالے سے ناکام رہے ہیں۔

ریاستی حکام کے مطابق آگ نے اب تک کم از کم 16 افراد کی جان لے لی، 12 ہزار عمارتوں کو تباہ کردیا جس کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا، ’ہزاروں شاندار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور مزید جلد تباہ ہو جائیں گے۔ ہر جگہ موت کا منظر ہے۔‘



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات