31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآگ سے تباہی کے فضائی مناظر سامنے آگئے

آگ سے تباہی کے فضائی مناظر سامنے آگئے


لاس اینجلس میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی آگ پر کئی دن گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا، آگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاس اینجلس کے علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں “پالسائڈز فائر” کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات اور کاروبار ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

فوٹو: اے ایف پی

فضائی مناظر میں علاقے کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 

حکام کے مطابق ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

لاس اینجلس سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی، کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے، جبکہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

حکام نے لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہالی ووڈ ستاروں کو بھی اپنے پُرتعیش گھر چھوڑنا پڑے، لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات