33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی


اسرائیلی بمباری سے متاثرہ غزہ— فائل فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا 

7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان اور یمن میں بھی فضائی حملے کیے، یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر بمباری سے ایک بجلی گھر تباہ ہوگیا جبکہ حدیدہ اور راس عیسیٰ کے بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں فضائی حملوں میں کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز  نے غزہ میں مریضوں کے حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا  انکشاف کیا ہے کہ یہاں اسپتالوں میں جنریٹرز کے لیے ایندھن ختم ہوچکا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات