38 C
Lahore
Saturday, June 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ جنگ میں اموات 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا،...

غزہ جنگ میں اموات 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا، لینسٹ جرنل کی رپورٹ


تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لینسٹ جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں 64 ہزار 260 اموات ہوئیں۔

جو فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری عداد شمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے، فلسطینی وزارت صحت نے اس وقت اموات کی تعداد 37 ہزار 877 بتائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شامل تھے۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اس حساب کے مطابق اکتوبر تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ شماریاتی طریقہ ‘کیپچر ۔ ری کیپچر تجزیہ’ کے ذریعے بنائی گئی ہے، جو اس وقت استعمال ہوتا ہے جب تمام متعلقہ ڈیٹا ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات