15 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومقومی خبریںسیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، سرغنہ سمیت 5 خارجی...

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، سرغنہ سمیت 5 خارجی ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے سرغنہ سیف اللہ عرف شافی سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات