13 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومقومی خبریںملزمہ کے دوست کو سزائے موت، خاتون کو عمر قید

ملزمہ کے دوست کو سزائے موت، خاتون کو عمر قید


فائل فوٹو۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ 

عدالت نے کہا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم مقتول کے رشتے داروں نے جسم پر نشانات دیکھے جس کے بعد مقدمہ درج ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات