امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ بندی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی کے لیے ابھی مزید سفر طے کرنا باقی ہے، جنگ بندی کے لیے بات چیت کا مقصد کسی پر معاہدہ مسلط کرنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لبنان اسرائیل بات چیت لبنانی حکومت کو مضبوط اور حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرے گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ مستقبل میں حماس اسرائیل پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ گئی تو امن قائم نہیں ہو سکے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پُراعتماد ہوں کہ ایسے ممالک موجود ہیں جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول اور غزہ میں استحکام فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
