—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور میں ایم پی اے ہاسٹلز کی زیرِ تعمیر عمارت میں لگی کرین پر ایک شخص چڑھ گیا، جس کے بعد اس نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔
اسمبلی سیکیورٹی حکام اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے کرین پر چڑھے شخص کو نیچے اتارنے کی کوشش کی، جبکہ شہری کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات نہیں کروائیں گے، نیچے نہیں آؤں گا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جواب دیا کہ آپ نیچے تو آئیں پھر آپ کی ملاقات کروا دیں گے، بعد ازاں کرین پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتار لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر ذیشان ملک نے ایم پی اے ہاسٹل پہنچ کر کرین پر چڑھے شخص سے فون پر بات چیت کی اور ان کی جانب سے کروائی گئی یقین دہانی پر کرین پر چڑھا شخص نیچے اترنے پر آمادہ ہوا۔
