15 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان...

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد


—فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بسمہ معروف نے لکھا کہ الحمد للّٰہ ہمارا خاندان 3 سے 4 ہو گیا ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ فاطمہ کے ننھے بھائی کی آمد پر دل شکر اور خوشی سے بھر گیا ہے۔

خاتون کرکٹر کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

گزشتہ سال انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

بسمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں، فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات