بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا زندہ ہیں یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔
افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب کینیڈین ریپر AR Paisley نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ابھرتے ہوئے بھارتی ہپ ہاپ اور ٹراپ آرٹسٹ بگ بوئی ڈیپ نظر آئے، جن کا اصل نام پردیپ کمار ہے، ویڈیو میں موجود شخص کو کئی صارفین نے موسے والا سے مشابہ قرار دیا۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ ’بھائی، کیا آپ تصدیق کر سکتے ہیں، کیا یہ سدھو بھائی ہیں؟‘ جبکہ ایک اور نے کہا کہ ’سدھو پاجی پیچھے نظر آئے، تیسرے صارف نے لکھا کہ اب ایک معجزے کا انتظار ہے‘، ایک مداح نے مزید کہا کہ ’صرف سدھو موسے والا ہی اس گانے کو لیجنڈ بنا سکتے ہیں، لیجنڈ واقعی واپس آ گیا۔‘
وائرل ویڈیو پر قیاس آرائیوں کے بعد بگ بوئی ڈیپ نے ایک الگ ویڈیو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں موجود شخص موسے والا نہیں بلکہ ان کا بھائی ہے۔
واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں لارنس بشنوی کے گینگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے قتل کر دیا تھا۔
ان کی موت بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ایک نمایاں اور وسیع پیمانے پر رپورٹ ہونے والا واقعہ سمجھی جاتی ہے۔
