روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کے پُرامن خاتمے کے لیے تیار ہیں، یوکرین تنازع ان اصولوں کی بنیاد پر ختم کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ سال بیان کیے تھے۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ بحران کو جنم دینے والی وجوہات کو حل کر کے تنازع کے خاتمے کے لیے تیار ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یوکرین جنگ خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین سے متعلق مصالحانہ اقدامات کا کہا گیا، میں نے اتفاق کیا، اب گیند مغرب اور یوکرین کے کورٹ میں ہے۔
