16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںمیرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا:پلوشہ خان

میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا:پلوشہ خان


سینیٹر پلوشہ خان—فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ میرا سوال تھا کہ رنگ روڈ سے سوسائٹی کا رابطہ فائدے کا سبب ہے کہ نہیں، میرے سوال پر علیم خان بھڑک اٹھے اور جواب نہیں دیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ کابینہ ممبران سب کے سامنے بھڑکتے اور دھمکیاں دیتے ہیں، میرا سوال اہم تھا، 10 کلو میٹر پر جو لنک بنا اس سے سوسائٹی کو فائدہ ہوا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بطور پارلمینٹ کے ممبر یا کابینہ ارکان جواب دیا جانا چاہیے، وفاقی وزیر نے سوسائٹی بھی بنانی ہے، وزارت چلانی ہے اور یہ رویہ بھی رکھنا ہے تو ایسے نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوال پر کہا کہ جانتا ہوں اس کے پیچھے کون ہے اور کیوں سوال کیا؟ ارکانِ پارلیمنٹ کو بلیک میلر کہا اور برے الفاظ کہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات