20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتسردیوں میں بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے آسان گھریلو...

سردیوں میں بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے آسان گھریلو ٹوٹکے


— فائل فوٹو 

موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے لوگوں کے انفلوئنزا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ایسی صورتحال میں قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرینِ صحت سردیوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائی اجزاء کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ادرک

ادرک طویل عرصے سے اپنی شفا بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے نجات دلانے والے مرکبات ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ادرک کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے یا روزانہ اپنے کھانے میں بھی ادرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی

ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے جو بیکٹیریاز اور وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والا ایک مرکب ہے۔ 

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہلدی کو گرم دودھ میں ملا کر پیا جائے تو یہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور جسم کے مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

دار چینی

دار چینی ان جڑی بوٹیوں میں شامل ہے جو خون کی گردش کو بہتر بنانے اور مدافعتی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔ 

یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور اسی لیے یہ سردیوں میں ایک بہترین انتخاب ہے۔ 

دار چینی کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے یا اسے کھانوں میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

پودینہ

پودینہ نہ صرف خوشبودار ہوتا ہے بلکہ اس میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ خصوصیات سانس کے نظام کی سوزش کو کم کرنے میں معاون ہیں۔

ماہرینِ صحت  ناک کی بندش کو کم کرنے اور مدافعتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے روزانہ ایک کپ پودینے کی چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے پولی فینول سے بھرپور ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرینِ صحت روزانہ ایک یا دو کپ بغیر چینی کے سبز چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ان جڑی بوٹیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ، مضبوط قوت مدافعت کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا بھی ضروری ہے۔ 

ماہرینِ صحت نے سردیوں کے پورے موسم میں مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنے اور پُرسکون نیند کا بھی مشورہ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات