21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی لاش برآمد

امریکا، یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی لاش برآمد


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی لاش نیو ہیمپشائر سے مل گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کی لاش گودام سے ملی ہے، 48 سالہ پرتگالی شخص خود کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم پر میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر کو قتل کرنے کا بھی شبہ ہے۔

یاد رہے کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 طلبہ ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کی یونیورسٹی سے کوئی وابستگی نہیں تھی لیکن اس نے سال 2000 سے 2001 کے درمیان براؤن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام  میں داخلہ لیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات