پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔
حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان انٹرچینج، ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ، ایم فور شیر شاہ سے خانیوال اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند، موٹر وے ایم فائیو روہڑی سے ملتان تک مکمل بند کردی گئی۔
قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف علاقوں کی فضا آج بھی آلودہ ہے، لاہور 484 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور کا ایئر انڈیکس 374، ملتان کا 348 اور گوجرانوالہ کا 340 ریکارڈ کیا گیا۔
