16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںعدالت نے سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے...

عدالت نے سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا


انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپا کر دیے گئے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔

نوٹسز میں سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللّٰہ جان، امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹسز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامہ کی روشنی میں آویزاں کیے گئے ہیں۔

نوٹسز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، سہیل آفریدی ،شفیع اللّٰہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں، ملزمان کو پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جارہا ہے، ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات