کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے دوران، بھارت کی سابق سفیر، امبیسڈر وینا سیکری نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند گروہ جماعتِ اسلامی، بنگلہ دیشی فوج پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے ایما پر کام کر رہا ہے۔ جماعتِ اسلامی ان متعدد جماعتوں میں شامل ہے جنہوں نے حال ہی میں ریلیوں اور مظاہروں کے سلسلے کا اعلان کیا ہے۔وینا سیکری نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتحال بھارت کے لیے “شدید تشویش” کا باعث ہے۔سیکری نے بیان دیا کہ “ہم جانتے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج) کے آپریشن کو بیرونی مغربی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی، لیکن اسے پاکستان کے ذریعے عملی جامہ پہنایا گیا۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کا بنیادی ذریعہ جماعتِ اسلامی ہے۔
