17 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںجنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں: عبدالعلیم...

جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں: عبدالعلیم خان


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نام نہ بدلیں، جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائیں، اپنے اقتدار کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی فکر کریں۔

لاہور میں کرسمس کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں، لوگوں کے مسائل کےحل کے لیے نئے صوبوں پر کیسے اعتراض ہوسکتا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقلیتوں سمیت سب کے لیے ہے۔

 وفاقی وزیرِ مواصلات نے کہا کہ اس پارٹی کے ایک ایک شخص اور ان کے ہر عمل کو جانتا ہوں، مجھے اس پارٹی کے اندر اور باہر ہر چیز کا باخوبی علم ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ساتھ دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، باقی پارٹیوں سے بھی رابطہ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات