12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوای سی سی اجلاس، لاپتا افراد کے خاندانوں کیلئے 4 ارب 77...

ای سی سی اجلاس، لاپتا افراد کے خاندانوں کیلئے 4 ارب 77 کروڑ روپے ادائیگی کی منظوری



اسلام آباد:

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے لاپتا افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ روپے کی ادائیگی سمیت مختلف محکموں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں مختلف محکموں کے لیے فنڈز کی منظوری دی  جبکہ مہنگائی کی کمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ بھی لیا گیا۔

چیف اکانومسٹ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن ڈاکٹر امتیاز احمد نے معاشی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی مجموعی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے جو قیمتوں میں استحکام اور مؤثر معاشی نظم و نسق کی عکاسی کرتی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں مہنگائی کی شرح کم رہی، جو جولائی میں 4.1 فیصد اور اگست میں 3.0 فیصد رہی تاہم سیلاب سے پیدا ہونے والی عارضی سپلائی رکاوٹوں کے باعث ستمبر اور اکتوبر میں دباؤ آیا جس کے بعد نومبر میں مہنگائی کم ہو کر 6.1 فیصد پر آ گئی۔

اجلاس میں ڈسکوز میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری، توانائی کے ایس ڈی جیز منصوبوں کے لیے 6 ارب 35 کروڑ روپے، دانش اسکولوں اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے 5 ارب 76 کروڑ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5 ارب 19 کروڑ روپے، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لیے17 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فرنٹیئر کور اور رینجرز کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے لیےفنڈز، اراکین پارلیمنٹ کے لیے اضافی رہائشی سوئٹس کی تعمیر اور کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کے لیے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات