وکِی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے نوبیل فاؤنڈیشن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو امن انعام سے نوازنے پر جولیان اسانج نے اعتراض ظاہر کر دیا۔
نوبیل فاؤنڈیشن کے خلاف دائر درخواست میں انہوں نے ماریہ کورینا ماچاڈو کو 2025 کا امن انعام دیے جانے اور اس کے تحت ملنے والی 1 ملین ڈالر سے زائد کی رقم کی ادائیگی روکنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے ماریا کورینا ماچادو کی جانب سے امریکی صدر کی وینزویلا کے خلاف فوجی پالیسیوں کی کھلی حمایت پر اعتراض ظاہر کیا ہے اور اسے نوبیل امن انعام کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ماریا کورینا ماچادو نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی حکمتِ عملی کی مکمل حمایت کرتی ہوں، اور ہم وینزویلا کے عوام اُن کے اور اُن کی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ وہ اس خطے میں آزادی کے علمبردار ہیں۔
