12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتعلیم اور صحتبڑھتی عمر کیساتھ الزائمر کی علامات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، نئی...

بڑھتی عمر کیساتھ الزائمر کی علامات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف


— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں پہلی بار حقیقی زندگی کے اعداد و شمار کے ذریعے یہ واضح کیا گیا ہے کہ مختلف عمروں میں الزائمر سے متعلق دماغی تبدیلیاں کتنی عام ہیں۔

 تحقیق کے مطابق 50 اور 60 سال کی عمر کے افراد میں 8 فیصد سے بھی کم لوگوں میں الزائمر کی علامت پائی جاتی ہے جبکہ 70 سال کی عمر کے افراد میں یہ شرح ایک تہائی سے کچھ زیادہ ہو جاتی ہے اور 90 سال سے زائد عمر کے افراد میں تقریباً دو تہائی افراد میں الزائمر سے وابستہ یہ نشان موجود ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں اس وقت تقریباً 10 لاکھ افراد ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا ہیں، جن میں سے ہر 14 میں سے ایک فرد کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ 

ماہرین کے مطابق یہ تعداد 2040ء تک بڑھ کر تقریباً 14 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ نئے اعداد و شمار میں ان افراد کو شامل نہیں کیا گیا جن کے دماغ میں الزائمر کی ابتدائی تبدیلیاں موجود ہیں مگر ابھی تک ان میں ڈیمنشیا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق مستقبل میں الزائمر اور ڈیمنشیا کی بہتر تشخیص اور بروقت علاج کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات