نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بھیک مانگنے کا کلچر عوام میں بھی سرائیت کردیا۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھکاری کئی ممالک سے ڈی پورٹ کردیے گئے، بھکاری حکمران بھی ڈی پورٹ ہوں گے تو ملک معاشی ترقی و استحکام حاصل کرے گا۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ بھارت آبی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت نے بھارتی آبی جارحیت کے سدباب کا کوئی اقدام نہیں کیا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد، پاکستان بار کونسل حصول انصاف کے لیے جوہری کردار ادا کرے۔
لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔
