14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 

20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا   
سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 

شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات