12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی، ٹرمپ

بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی، ٹرمپ


فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے جو حاصل کیا، وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا۔ ہم نے10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو قانون ساز نہیں، نئے صدر کی ضرورت تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بدترین سے بہترین ہوگیا، امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ میرے دور میں امریکیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت برسرروزگار افراد کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔

قوم سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامی کے دہانے پر تھا، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی۔ ٹیکسوں میں کمی کے نتائج اگلے سال نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی، ٹیرف کی مدد سے معیشت کو بہتر بنایا۔

صدر ٹرمپ نے بائیڈن دور کی گرین انرجی اسکیم پر بھی تنقید کی۔

امریکی صدر کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں لیں، میرے دور میں ساری نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والوں کو ملیں، امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنا رہے ہیں، بارڈر محفوظ بنادیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا میں ہاؤسنگ شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی، انہوں نے امریکی فوجیوں کو کرسمس پر فی کس 1776 ڈالر دینےکا اعلان کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات