14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوحیدرآباد، نسوار کے بیوپاری کو زبردستی لے جانے کا معمہ حل، گرفتاری...

حیدرآباد، نسوار کے بیوپاری کو زبردستی لے جانے کا معمہ حل، گرفتاری ایف آئی اے کی نکلی



حیدرآباد:

نسوار کے بیوپاری عمر شاہ کو باوردی اور سادہ لباس افراد کی جانب سے زبردستی ساتھ لے جانے کا معمہ گھنٹوں بعد حل ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عمر شاہ کو ایف آئی اے بہاولپور اور سکھر کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا۔

ایس ایچ او ٹنڈو یوسف پولیس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے یہ کارروائی مقامی پولیس کو بغیر اطلاع دیے اور تھانے میں آمد کا اندراج کرائے بغیر کی، جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

ابتدائی طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ عمر شاہ کو ایف آئی اے بہاولپور میں کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع کی گئی کارروائی سے معاملات بگڑے، تاہم اس حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

عمر شاہ کو گلشنِ خیر محمد کے قریب واقع اس کے نسوار کے کارخانے سے گرفتار کر کے لے جایا گیا تھا۔

ٹنڈو یوسف پولیس کئی گھنٹوں بعد اس بات کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی کہ یہ کارروائی ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی رہی، تاہم پولیس اور ایف آئی اے کے درمیان رابطے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات