14 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنیوزی لینڈ سے بھارت آیا بچہ ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل دیکھ...

نیوزی لینڈ سے بھارت آیا بچہ ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل دیکھ کر حیران


—اسکرین گریب / انسٹاگرام 

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی (سابقہ مدراس)  میں نیوزی لینڈ سے آنے والا بچہ ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل دیکھ کر حیران رہ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ سے نکلنے کے بعد 7 دسمبر 2025ء کی تاریخ والا کاغذی بل غور سے دیکھتا ہے اور رقم جان کر دنگ رہ جاتا ہے۔

بل میں بے بی کارن منچورین، بونڈا، دہی پاپڑی، اسپیشل فالودہ، اڈلی، پنیر مسالا ڈوسا اور ویج نوڈلز شامل ہیں۔

اس موقع پر بچے نے  ایک ایک ڈش گنی اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 7 آئٹمز کا مجموعی بل صرف تقریباً 30 نیوزی لینڈ ڈالرز (1502 بھارتی روپے) بنا۔

ویڈیو میں بچے نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اتنی رقم میں صرف 2 سے 3 چیزیں ہی ملتی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر صارفین نے مختلف ردِعمل دیے ہیں، کسی نے کہا کہ اگر بچہ بھارتی تنخواہوں کی سلپس دیکھ لے تو اس کا ردِعمل اور بھی دلچسپ ہو گا، جبکہ کچھ صارفین کے مطابق 7 آئٹمز کے لیے 1500 روپے اب بھی مہنگے ہیں۔

ایک صارف نے نیوزی لینڈ میں کھانے کی قیمتوں کے موازنے کو مبالغہ آمیز قرار دیا، جبکہ کسی نے مذاق میں کہا کہ اب یہ بچہ دوبارہ نیوزی لینڈ نہیں جانا چاہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات