14 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیکسیکو سٹی کانگریس اکھاڑہ بن گیا، ہاتھا ہائی کی ویڈیو سوشل میڈیا...

میکسیکو سٹی کانگریس اکھاڑہ بن گیا، ہاتھا ہائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


—اسکرین گریب

میکسیکو سٹی کانگریس کا اجلاس اُس وقت بدنظمی اور تشدد کا شکار ہو گیا جب سیاسی اختلافات تلخ کلامی سے بڑھتے ہوئے باقاعدہ ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئے۔

اجلاس کے دوران خواتین اراکین کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کا پرتشدد واقعے کے مناظر براہ راست کیمروں میں محفوظ ہو گئے۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ خواتین ارکان ایک دوسرے کے بال کھینچتی رہیں اور ایوان کے اندر مکوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس واقعے کے بعد ایوان میں موجود دیگر خواتین بھی جھگڑے میں کود پڑیں اور پورا ہال بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

اسی دوران ایک مرد رکن، جو ابتدا میں درمیان میں کھڑا مسکراتا دکھائی دیا، صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہونے پر جھگڑا ختم کرانے کے لیے آگے بڑھا اور ایک خاتون کے مضبوطی سے پکڑے گئے بال چھڑانے کی کوشش کرتا نظر آیا۔

اگرچہ ان مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، تاہم سوال یہ ہے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب میکسیکو سٹی کی حکومت کے ماتحت شفافیت سے متعلق نگران ایجنسی میں اصلاحات پر بحث جاری تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات