16 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری

تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ 

 ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی صوبۂ تبوک کی پہاڑی جبل لوز اور قریبی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

سعودی محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔ 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ریاض کے شمال اور القصیم کے چند علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

سعودی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ رات کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں میں بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات