درآمدات اور تجارتی خسارے میں کمی، نومبر کا جاری کھاتہ سرپلس رہا جب کہ نومبرہں جاری کھاتہ 10 کروڑ ڈالر فاضل رہا۔
اکتوبر میں 29 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، رواں مالی سال جولائی تا نومبر جاری کھاتہ کو 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ 50 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں مالی سال اشیاء وخدمات کی تجارت کو درپیش خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارہ 12.77 ارب ڈالر رہا، اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 9.8 ارب ڈالر رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اشیاء وخدمات کی تجارت کو 11 ارب ڈالر کا خسارہ رہا۔
