امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی۔
یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کیا، وائٹ ہاؤس میں منعقدہ استقبالیے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی منگیتر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بیٹینا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہاں کردی۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیٹے اور ہونے والی بہو کے لیے نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹینا اینڈرسن ایک معروف ماڈل اور کامیاب کاروباری خاتون ہیں۔
