18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئے

جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئے


— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد طبیعت کی ناسازگی کے سبب اسپتال پہنچ گئے۔

نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کو دل کی تکلیف کی شکایت پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بعدازاں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے۔

ڈاکٹرز نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔

دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

گھر روانگی سے قبل جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللّٰہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات