18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپاکستان آئیڈل انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو نیا ٹیلنٹ سامنے...

پاکستان آئیڈل انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہا ہے: راحت فتح علی خان


—تصاویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان آئیڈل کی کامیابی شہرت کے آسمان کو چھونے لگی، دنیا بھر میں اس کے چرچے ہونے لگے، شو میں پہلی بار استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، اسٹار راحت فتح علی خان اور ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان نے آواز کا جادو جگایا۔

شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئیڈل انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہا ہے، استاد نصرت فتح علی خان جیسا عالمی فنکار شاید آئندہ 100 سال میں بھی پیدا نہ ہو۔

پاکستان آئیڈل میں سدا بہار پاکستانی فلمی اور غیر فلمی گیتوں کو نئی آوازوں کے ساتھ بے حد پسند کیا جا رہا ہے، قیمتی دلکش سیٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق موسیقی کے سب سے بڑے پروگرام ’پاکستان آئیڈل‘ کے سیٹ پر لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر پروگرام میں حصہ لینے والے مستقبل کے سپر اسٹارز خوش خوش دکھائی دے رہے تھے، ان کی آنکھوں میں سجے سپنے، سچ ہونے جا رہے تھے۔

پروگرام میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ صوفی سنگر استاد راحت فتح علی خان نے خصوصی گفتگو کی۔

پاکستان آئیڈل انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہا ہے: راحت فتح علی خان

اس موقع پر پاکستان آئیڈل کے سربراہ بدر اکرام اور ٹیلنٹ ڈائریکٹر تنویر آفریدی بھی موجود تھے۔

ایک سوال کے جواب میں سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ پاکستان آئیڈل کے ذریعے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، پاکستان کے نوجوانوں میں موسیقی کے حوالے سے بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے، شو ابھی باقی ہے، آگے چل کر مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئیڈل انصاف پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو فنکاروں کی تربیت بھی کر رہا ہے، ہم انہیں موسیقی کی باریکیاں بھی بتا رہے ہیں، اس شو کے بعد نوجوانوں میں موسیقی سیکھنے کے رحجان میں اضافہ ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی تو بہت سارے ہیں، لیکن استاد نصرت فتح علی خان جیسا کوئی فنکار سامنے نہیں آیا، موسیقی کی دنیا استاد نصرت کی آغوش میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ آج ہم نے پاکستان آئیڈل میں استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کیا، شاہ زمان خان نے بھی آواز کا جادو جگایا، یہ شاہ زمان کی پہلی ٹی وی اپیرنس تھی، وہ بہت محنت کر رہے ہیں، انہیں ریاض کے لیے کہنا نہیں پڑتا، وہ خود سے اپنی چیزیں تخلیق کرتے ہیں، وہ کلاسیکی گائیکی اور فنِ قوالی سے پیار کرتے ہیں، موسیقی پر پوری توجہ دے رہے ہیں، باقی نام اور شہرت تو نصیب سے ملتی ہے۔

پاکستان آئیڈل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ اس طرح کے بڑے پروگرام اور بھی ہونے چاہئیں تاکہ معاشرے میں پھیلی گٹھن کا خاتمہ ممکن ہو، پاکستان آئیڈل میں حصہ لینے والے فنکاروں کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، سب کمال کی پرفارمنس دے رہے ہیں، یہ ایسا پروگرام ہے جہاں آواز ہی نہیں جذبہ بھی بولتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات