18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںریڈ لائن منصوبہ، کئی ماہ بعد لاٹ 2 پر کام شروع

ریڈ لائن منصوبہ، کئی ماہ بعد لاٹ 2 پر کام شروع


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی میں کئی ماہ بعد ریڈ لائن منصوبے کی لاٹ 2 پر کام شروع ہو گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاٹ 2 میں محکمۂ موسمیات سے نمائش چورنگی تک سڑک شامل ہے، نیپا تا حسن اسکوائر کے 4 حصوں کے علاوہ پوری لاٹ 2 کا کام جاری ہے۔

ریڈ لائن بس انتظامیہ کے مطابق جیل چورنگی تا پیپلز چورنگی سڑک پر تیزی سے کام جاری ہے، پیپلز چورنگی تا کشمیر روڈ پر بھی سڑک بچھائی گئی ہے، لاٹ 1 پر موجود گلوب کو بھی جلدی منتقل کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ لاٹ 1 پر بھی کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، ٹھیکے داروں کے ساتھ بھی معاملات حل ہونے کو ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق جوڈیشل سوسائٹی اور ہائیڈرنٹس کے پاس سڑک کا کام مکمل کر لیا ہے، دیگر اداروں کے ساتھ بھی رابطوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات