22 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹراکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ سے...

راکھی ساونت کا مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ سے معافی کا مطالبہ


— فائل فوٹو

بالی ووڈ فلموں کی آئٹم گرل، اداکارہ اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت نے خاتون کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے نتیش کمار سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے راکھی ساونت نے وزیرِاعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسلام میں عورت کے لیے حجاب پہننا لازم ہے اور کسی خاتون کا حجاب کھینچنا انتہائی توہین آمیز عمل ہے۔

راکھی ساونت نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص کسی مسلمان خاتون کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے جو اپنی روایات پر عمل کر رہی ہو؟ اگر کوئی آپ کی دھوتی کھینچ لے تو کیا آپ کو یہ گوارا ہوگا؟

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ انہیں کچھ بھی کہیں، مگر ان کا دل ہمیشہ درست جگہ پر ہوتا ہے۔ ایک اور صارف نے انہیں بہادر قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسی بات صرف راکھی ساونت ہی کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلی نتیش کمار نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کو ایوارڈ دیتے ہوئے اچانک اس کا حجاب نیچے کھینچ دیا تھا، جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔

اس واقعے نے عالمی سطح پر بحث چھیڑ دی ہے اور اسے اسلاموفوبیا سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات