22 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزالاہور کے علاقے شادی پورہ سے مدرسے کا طالب علم اغوا

لاہور کے علاقے شادی پورہ سے مدرسے کا طالب علم اغوا



لاہور:

تھانہ باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں مدرسے کے ایک طالب علم کو اغوا کر لیا گیا۔

مغوی طالب علم کے بڑے بھائی فیض محمد نے بتایا کہ 16 سالہ نیاز محمد مدرسے کے باہر دکان پر گیا تھا اور واپس نہیں آیا جس کے بعد اہلِ خانہ نے تلاش شروع کی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مغوی کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کرلیا ہے، پولیس میرے بھائی کو جلد از جلد بازیاب کرائے۔ 

مغوی کے بڑے بھائی نے واقعے کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کرا دیا، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مغوی کو بازیاب کرایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات