22 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہو...

پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی


فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہو رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، صوبے میں افیون یا کسی غیرقانونی چیز کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، غیرقانونی سرگرمیوں کو قانون کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج سے متعلق آئینی طریقہ کار واضح ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات