رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں ایئر پورٹ کے قریب بس الٹنے سے تین 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر لیاقت چوہان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی۔
دوسری جانب ہارون آباد سے کراچی آنے والی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 7 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
